Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسلام رواداری کا مذہب ہے، طاہر محمود اشرفی

Now Reading:

اسلام رواداری کا مذہب ہے، طاہر محمود اشرفی

پاکستان کا فلسطین کےلیے وہی مؤقف ہےجوقائداعظم کاتھا، مولاناطاہراشرفی

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے بین المذاہب علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ اسلام رواداری کا مذہب ہے۔

علامہ طاہر محمود اشرفی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسلام رواداری کا مذہب ہے، تمام مسیحی قائدین کے ساتھ نشست ہوئی اس کا مقصد پاکستان ہم سب کا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم فیصل آباد گئےجہاں اظہارِ یکجہتی پیش کیا، ان کی بیٹی بھی اسلام کی بیٹی ہے، ہماری ذمہ داری ہے کہ اقلیت کو تحفظ دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے یہ ایکٹ کیا اسے جلد از جلد سزا دی جائے، 14 دن میں ملزمان کے خلاف چالان پیش کر دیا جائے گا، چیف جسٹس سے سپیڈی ٹرائل کے لئے گزارش کی ہے کہ تاکہ مجرمان کو سزا دی جائے۔

Advertisement

  طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ جو شخص توہین مذہب، توہین رسالت ذاتی مقصد کے لئے استعمال کر کے مجرم ٹھہراتا ہے دراصل وہ توہین کر رہا ہے، الزام لگانے والا ہی خود ہی مجرم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں توہینِ رسالت کے قانون کو کوئی استعمال نہ کر پائے، توہینِ رسالت کا قانون بہت سی جانوں کا محافظ ہے لیکن اس کا خوف پیدا کیا گیا، اگر سیالکوٹ میں توہینِ رسالت کے قانون کو ماننے والے ہوتے تو وہ اس شخص کو نہ جلاتے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے بین المذاہب علامہ طاہر محمود اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ مسائل تب بنتے ہیں جب اسے حل نہ کیا جائے، بہت تھوڑے مسائل ہیں لیکن اس کا حل کرنے کی ضرورت ہے، منگل کے روز ہندو سکھ سری لنکن ہائی کمیشن اظہارِ یکجہتی کے لئے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر