ریپ
بھارتی وزیر سمرتی ایرانی نے ریپ سے متعلق ریاستی رکن اسمبلی کے بیان کو شرمناک قرار دے دیا۔
بھارتی ریاست کرناٹکا سے کانگریس کے رکن اسمبلی اور ریاستی اسمبلی کے سابق اسپیکر کے آر رمیش کمار نے اسمبلی کے دوران کسی بات پر مثال دیتے ہوئے کہا ’’اگر تم ریپ کو روک نہیں سکتے تو انجوائے کرو‘‘۔
حیران کن طور پر سابق اسپیکر کے اس بیان پر اسمبلی ہال میں قہقہے لگنا شروع ہوگئے اور وہاں موجود اسپیکر سمیت کسی رکن اسمبلی نے بیان کی مذمت کرنے کی زحمت تک گوارا نہ کی۔
یہ بھی پڑھیں؛ ’ریپ کو روک نہیں سکتے تو انجوائے کرو‘
بعد ازاں ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی کی رکن اور وزیر برائے ترقی وانسانی وسائل سمرتی ایرانی کانگریس رہنما کے ریپ سے متعلق بیان کی مذمت کرتے ہوئے اسے شرمناک قرار دے دیا۔
"When rape is inevitable, enjoy it". This statement was done by Congress leader and former Speaker KR Ramesh Kumar at Belagavi during assembly session.@NewIndianXpress@santwana99 @ramupatil_TNIE @naushadbijapur pic.twitter.com/7mhgGYfbPb
— TNIE Karnataka (@XpressBengaluru) December 16, 2021
سمرتی ایرانی نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ انتہائی شرمناک بات ہے کہ قانون ساز اسمبلی میں خواتین سے متعلق ایسی باتیں ہورہی ہیں جس کا کام خواتین کو عزت دینے سے متعلق قوانین بنانا اور ان کی عزتوں کو محفوظ رکھنا ہے۔
سابقہ اداکارہ نے کانگریس کی قیادت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمیشہ یہ کہتی ہیں کہ میں ایک خاتون ہوں اور لڑنا جانتی ہوں، اگر آپ میں ہمت ہے تو سب سے پہلے ایسے لوگوں کو اپنی پارٹی سے نکالیں جو خواتین سے متعلق اس قسم کی سوچ رکھتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
