سابق وزیر خزانہ و پی ٹی آئی رہنما شوکت ترین کیخلاف مقدمہ درج
شوکت ترین نے کہا ہے کہ پاکستان میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے مواقع کے پیش نظر ترقی کی بڑی صلاحیت ہے۔
مشیر خزانہ شوکت ترین سے امریکہ کیلئے پاکستان کے سفیر مسعود خان کی ملاقات ہوئی جس میں مشیر خزانہ نے مسعود خان کو نئی ذمہ داریوں پر مبارکباد پیش اور کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر مسعود خان نے پاک امریکہ تعلقات بالخصوص اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے کوششوں اور عزم کا اعادہ کیا۔
مشیر خزانہ نے دونوں ممالک کے درمیان کاروباری تعاون کو مزید بڑھانے پر زور دیا۔
ملاقات میں مسعود خان سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ پاکستان میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے مواقع کے پیش نظر ترقی کی بڑی صلاحیت ہے،توقع ہے مسعود خان کے دور میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون مزید بڑھے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
