
عالمی جونیئر ہاکی کپ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو پینلٹی شوٹ آؤٹس مرحلہ میں شکست دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں کھیلے جارہے جونیئر ہاکی ورلڈکپ کے اس میچ میں مقررہ وقت تک میچ 3-3 گول سے برابر رہا، جنوبی افریقہ نے پینلٹی شوٹ آؤٹ مرحلہ 1-4 گول سے جیتا۔
پاکستان کی جانب سے ابوذر،عبدالحنان اور عبدالرحمٰن نے فیلڈ گول اسکور کئے ۔
پینلٹی شوٹ آؤٹس مرحلہ میں عدیل لطیف نے پاکستان کی جانب سے واحد گول کیا ۔
واضح رہے کہ پاکستان 4 دسمبر کو 11/12ویں پوزیشن کے لئے اپنا آخری میچ کھیلے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News