Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیا کا پہلا اسمارٹ فون کون سا تھا ؟

Now Reading:

دنیا کا پہلا اسمارٹ فون کون سا تھا ؟

آج اینڈروئیڈ کے بغیر اسمارٹ فون کا تصور نامکمل لگتا ہے، گوگل کے آپریٹنگ سسٹم اینڈروئیڈ نے اسمارٹ فون کے تصور کو یکسر تبدیل کرتے ہوئے صارفین کو ایک ہی فون میں بیک وقت مختلف کام سرانجام دینے کا اہل بنا دیا۔

اینڈروئیڈ کے ذریعے گوگل نے دنیا بھر کے کروڑوں افراد کےلیے سہولتوں کے ایک نئے دور کا آغاز کیا۔

ہم میں سے بیشتر لوگ اس بات تو شاید واقف ہوں کہ اینڈورئیڈ کا ابتدائی ورژن کس نام سے متعارف کرایا گیا تھا۔ لیکن اگر کسی سے پوچھا جائے کہ دنیا کا سب سے پہلا اینڈروئیڈ فون کون سا تھا تو غالبا نوے فیصد افراد اس سے لاعلم ہوں گے۔

23 ستمبر 2008 کو دنیا کےاپنی نوعیت کے پہلے اوپن سورس آپریٹنگ سسٹم اینڈروئیڈ 1.6 ’ ڈونٹ‘ سے آراستہ اینڈورئیڈ فون  فون کی ریلیز کا اعلان کیا گیا۔ بعد ازاں اسی سال اکتوبر میں اس موبائل فون کو جنوب امریکی صارفین کو فروخت  کے لیے پیش کیا گیا۔

دنیا کے اس پہلے اینڈروئیڈ فون کو ٹی موبائل فرسٹ جنریشن کے HTC  ڈریم کے نام سے جانا جاتا ہے۔

اینڈروئیڈ 1.6 ڈونٹ پر چلنے والاHTC  ڈریم 3.2 انچ کی کیپٹو ٹچ اسکرین، 528 میگا ہرٹزکوالکوم ARM11 پروسیسر سے لیس تھا۔

اس موبائل فون میں 192 میگا بائٹس ریم اور 256 میگا بائٹس کی اسٹوریج دی گئی تھی جسے مائیکرو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 16 گیگا بائٹس تک بڑھا یا جا سکتا تھا۔

HTC ڈریم کو 3.15 میگا پکسل کے آٹو فوکس بیک کیمرے، 3Axis ایکسیلیرو میٹر اور 1150 ایم اے ایچ کی لیتھیم آئن بیٹری کے ساتھ فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا۔

HTC ڈریم کو مکمل طور پر QWERTY کی بورڈ اور ٹریک بال کے ساتھ پیش کیا گیا، جب کہ والیوم کنٹرول کرنے کے لیے بٹن سائیڈ پر دیے گئے تھے۔

دنیا کے پہلے اینڈروئیڈ فون کو اس کے کسٹومائزایبل یوزر انٹر فیرینس اور نوٹی فیکیشن سسٹم اور گوگل کی سروسز کے ساتھ مربوط ہونے کی وجہ سے بہت پذیرائی ملی۔

Advertisement

اس موبائل سے شروع ہونے والے اینڈروئیڈ کے سفر میں دنیا بھر کے کروڑوں افراد شامل ہوچکے ہیں جن کی زندگی آج اینڈروئیڈ کے بغیر نامکمل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
جینا اور مرنا مریخ پر ! ایلون مسک نے انوکھی خواہش ظاہر کردی
ناسا شٹ ڈاؤن ، 15 ہزار 94 ملازمین فارغ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر