Advertisement
Advertisement
Advertisement

بعض افراد کے لیے شکر خوری مفید قرار، وجہ جینیاتی تبدیلی

Now Reading:

بعض افراد کے لیے شکر خوری مفید قرار، وجہ جینیاتی تبدیلی

ڈاکٹر ہوں یا حکیم چینی کے نقصانات سے خبردار کرتے آرہے ہیں لیکن گرین لینڈ کے بعض افراد میں ایک جینیاتی تبدیلی کا انکشاف ہوا ہے جو منہ بھر کے شکر کھاتے ہیں کیونکہ وہ ان کے لیے مفید ہے۔

اس کی وجہ ماہرین نے جینیاتی تبدیلی کو قرار دیا ہے۔ جامعہ کوپن ہیگن نے گرین لینڈ کے بالغ افراد کا جائزہ لیا تو معلوم ہوا کہ وہ شکرکی زیادہ مقدار کے عادی ہیں لیکن ذیابطیس سے دور ہیں، بی ایم آئی بہتر، کولیسٹرول بڑھتا نہیں، بلڈ پریشرمعمول پر ہے اور گویا وہ مکمل طور پر تندرست دکھائی دیتے ہیں۔

ان تمام افراد کے خون اور دیگر بایو مائعات سے ڈی این اے نکال کر ان کی تفصیلی جینیاتی تجزیہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ دنیا کی عام آبادی کے مقابلے میں ان کےدو اہم جین اتنے بدل چکے ہیں کہ وہ شکر کو مختلف انداز میں حل اور ہضم کرتے ہیں۔ اس طرح شکر خوری کے تمام نقصانات زائل ہوجاتے ہیں۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وہ شکر ان کے خون میں جذب کم کم ہوتی ہے اور خاصا وقت آنتوں میں گزارتی ہے ۔ اب یہاں پیٹ کے بیکٹیریا شکر کو چھوٹی زنجیر والے فیٹی ایسڈز میں تبدیل کرتے ہیں۔ اس سے ان کی بھوک کم ہوتی، میٹابولزم اچھا رہتا ہے اورجسم کا قدرتی دفاعی یعی امنیاتی نظام بھی مضبوط رہتا ہے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ عام طور پر گرین لینڈ کے لوگ بارہ سنگھے، مچھلیاں اور دیگر غیرروایتی خوراک استعمال کرتے ہیں اور شاید یہی وجہ ہے کہ جینیاتی تبدیلیوں کے علاوہ وہاں ذیابیطس کے مریض نہ ہونے کے برابر ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر