
وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی کے اسٹیک ہولڈرز ایک پیج پرہیں۔
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما اور سابق میئر کراچی وسیم اختر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کوترمیم سے متعلق سفارشات دے چکے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ وزراء بیانات کےذریعے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں ، کراچی کےاسٹیک ہولڈرزایک پیج پرہیں ، سیدھی انگلی سے معاملات حل نہ ہوئے تو آگےکا لائحہ عمل طے کرینگے۔
سابق میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ حکومت بلدیاتی قانون میں ترمیم کرکے اختیارات منتقل کرے ، حکومت بلدیاتی قانون پربات کرناچاہتی ہےتوہم تیارہیں ، سندھ حکومت کراچی کےمسائل حل کرے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News