حسان خاور کا کہنا ہےکہ شہباز اور حمزہ کے خلاف چالان پیش کرنے سے ن لیگ کے اوسان خطا ہو گئے ہیں۔
معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات حسان خاور نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ چالان کے اندر100 گواہان کا ذکر ہے جو گواہیاں دیں گے، چالان 17 ہزار ٹرانزیکشنز پر تحقیق کر کے بنایا گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ان ٹرانزیکشنز کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ کیسے کرپشن اور منی لانڈرنگ کا راستہ نکالا گیا، ن لیگ کسی بھی ایجنسی سے انویسٹی گیشن کروا لے، شہباز شریف کا قصور منی لانڈرنگ ہی نکلے گا، ان کے پاس کوئی جواب نہ بچے تو شخصیات پر کیچڑ اچھال کر بھراس نکالتے ہیں۔
حسان خاور نے کہاکہ احتساب ن لیگ کیلئے اک ایسا بھیانک خواب ہے جو بہر صورت پورا ہوگا، تحریک انصاف حکومت پہلی دفعہ صحت کارڈ اور راشن کارڈ کا انقلابی اقدام لائی،اپوزیشن چاہ کر بھی تحریک انصاف کی مقبولیت بڑھنے سے نہیں روک پا رہی۔
یہ بھی پڑھیں: شریف فیملی کی وجہ سے پاکستان آج گرے لسٹ میں ہے، شہزاد اکبر
معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہاکہ پرانا پاکستان صرف ن لیگ چاہتی ہے کیونکہ پرانا پاکستان ان کے لالچ اور کرپشن پر مبنی تھا، ان کی انہی حرکتوں کی وجہ سے پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نہیں نکل پا رہا۔
معاون خصوصی نے مزید کہاکہ نیا پاکستان احتساب اور شفافیت کا نام ہے، نیا پاکستان عوامی فلاح و بہبود کے حقیقی منصوبوں کو متعارف کروانے کا نام ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
