Advertisement
Advertisement
Advertisement

کینسر کے علاج کا سائیڈ افیکٹ، رات میں بہتر دکھائی دینے لگا

Now Reading:

کینسر کے علاج کا سائیڈ افیکٹ، رات میں بہتر دکھائی دینے لگا

کینسر عجیب و غریب مرض ہے جس نے اب تک دنیا کو پریشانی میں مبتلا کررکھا ہے۔ اب ایک قسم کی کینسر تھراپی کا انوکھا سائیڈ افیکٹ (ضمنی اثر) سامنے آیا ہے جس میں کئی لوگوں نے رات میں بہتر اور صاف دیکھنے کا اعتراف کیا ہے۔

بعض مریضوں نے کہا ہے کہ اس سے اندھیرے میں دیکھنے کی صلاحیت بھی بڑھی ہے۔ اس طریقہ علاج کا نام فوٹوڈائنامک تھراپی ہے جس میں بعض اقسام کی روشنی کی شعاعوں سے سرطانی رسولیوں کو جلایا یا ختم کیا جاتا ہے۔

کئی برس پہلے مریضوں نے اس ضمنی اثر کے بارے میں اپنے معالجین کو بتایا تو اس کے بعد تحقیق شروع کی گئی۔ معلوم ہوا کہ اس عمل میں روشنی سے حساس ایک مرکب یعنی کمپاونڈ استعمال کیا جاتا ہے جسے کلورِن ای سکس کا نام دیا گیا ہے۔ جب اس کی کچھ مقدار بدن میں جاتی ہے تو وہ آنکھوں کے ریٹینا میں موجود ایک اہم پروٹین روڈوپسن سے عمل کرتی ہے۔ اس طرح روڈوپسن کی سرگرمی بڑھتی ہے اور لوگ بہتر دیکھنے لگتے ہیں۔

یہاں تک کہ کئی افراد نے تاریکی میں بھی بہتر طور پر دیکھنے کا اعتراف کیا ہے۔ یہ تحقیقی فرانس میں واقع یونیورسٹی آف لورین کے کیمیا داں اینٹونیو موناری اور ان کے ساتھیوں نے کی ہے۔

اگرچہ اس تحقیق کو انسانوں پر نہیں کیا جاسکتا تھا اس لیے مریضوں سے مزید تحقیق کرکے انہیں کمپیوٹرسیمولیشن اور الگورتھم پر ٹیسٹ کیا گیا جس سے کلورن ای سکس کے روڈوپسن پر اثرات اور نتیجے میں بینائی میں بہتری کے نتائج سامنے آئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر