
سیالکوٹ: گزشتہ روز نجی فیکٹری کے سری لنکن مینیجر کے خوفناک قتل کی تفتیش کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ فیکٹری میں تعینات مینیجر نے ہلاک ہونے والے غیر ملکی جنرل مینیجر کو بچانے کی کوشش کی۔
یہ بھی پڑھیں: سانحہ سیالکوٹ: مقتول سری لنکن شہری کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں دل دہلا دینے والے انکشافات
گزشتہ رات تفتیش کے لئے پولیس نے ملک عدنان کو حراست میں لیا، جس میں پتا چلا کہ مینیجر ملک عدنان نے ہجوم سے پریانتھا کو بچانے کی کوشش کی۔
یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ واقعے کو تحریک لبیک سے منسوب کرنا افسوس ناک ہے، ترجمان ٹی ایل پی
پولیس نے پوچھ گچھ کے بعد مینجر کو فیکٹری مالکان کے حوالے کر دیا۔ ملک عدنان گزشتہ پندرہ سالوں سے فیکٹری میں نوکری کر رہا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے پر تشدد واقعے میں غیر ملکی مینیجر کو تشدد سے بچانے کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے۔
ویڈیو نے تمام فیکٹری ورکرز پر تشدد کے الزام کو جھوٹا ثابت کر دیا۔
ویڈیو میں فیکٹری کے کچھ ورکرز کو غیر ملکی مینیجر کو بچاتے واضح دیکھا جا سکتا ہے۔
تشدد پسند ہجوم نے غیر ملکی مینیجر کو بچانے کے لئے ڈھال بنے ہوئے ورکرز کی کوشش کو ناکام بنا کر تشدد کرکے ہلاک کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News