
صوبائی وزیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈز اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ بلدیاتی بل پاس میں ڈسٹرک گورمنٹ کو کسی کے ماتحت نہیں کیا۔
شاہ عبد الطیف یونیورسٹی میں شعبہ سیاسیات کی طرف ڈیموکریٹک فیڈرل ازم کے عنوان پر سیمینار ہوا جس میں اسماعیل راہو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن والے بتائیں کہ ان کو لوکل باڈیز بل پر اعتراض کیا ہے، انہوں نے جو میجر اعتراضات تھے ، جو کہ پہلے ہوتا رہا ہے ان کو بھی ہم نے ختم کردیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ جو میجر اعتراضات تھے، جو کہ پہلے ہوتا رہا ہے ان کو بھی ہم نے ختم کر دیا تھا، دوسرا اعتراض ان کا یہ تھا کہ چیئرمین ممبر ہونا چاہئے باہر کا نہیں تو وہ بھی ہم نے کرلیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے بلدیاتی انتخابات میں خفیہ ووٹنگ قانونی اور آئینی طور پر ہوتا رہا ہے، اپوزیشن کو بلدیاتی بل پاس سے اعتراض کیا ہے اگر کوئی اعتراض ہے تو سامنے لیے آئے، اپوزیشن کی جانب سے جس جس پر اعتراض کیا ہے اس کو تسلیم کر کے حل کروایا ہے۔
صوبائی وزیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈز اسماعیل راہو کا مزید کہنا تھا کہ ہمیشہ لوکل گورنمنٹ الیکش میں اعتراضات ہوتے رہتے ہے، بلدیاتی بل پاس میں ڈسٹرک گورنمنٹ کو کسی کے ماتحت نہیں کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News