Advertisement
Advertisement
Advertisement

عوام کیلئے صحت کارڈ کے تحت جگر کی پیوند کاری کا مفت آغاز ہوگا، تیمور جھگڑا

Now Reading:

عوام کیلئے صحت کارڈ کے تحت جگر کی پیوند کاری کا مفت آغاز ہوگا، تیمور جھگڑا

خیبر پختونخوا کے وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ یکم جنوری سے خیبر پختونخوا کے عوام کیلئے صحت کارڈ کے تحت جگر کی پیوند کاری کا بالکل مفت آغاز ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق تیمور جھگڑا نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ صوبے میں سالانہ 120 سے 150 مریضوں کو جگر کی پیوند کاری درکار ہوتی ہے، جنوری 2022 سے جون تک پیوند کاری غریب اور اہل ثروت دونوں کیلئے مفت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ جون کے بعد شوکت خانم ہسپتال کے ماڈل پر غریبوں کیلئے مفت اور اہل ثروت کو چارج کیا جائے گا، جگر پیوند کاری کی سہولت لاہور اور کراچی کے مخصوص ہسپتالوں میں موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ سہولت رکھنے والے ہسپتال پہلے سے صحت کارڈ پلس کے پینل پر ہیں، جگر پیوند کاری پر فی مریض تقریبا 50 لاکھ تک کا خرچہ آئے گا۔

Advertisement

خیبر پختونخوا کے وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے مزید کہا کہ شراب نوشی کی وجہ سے درکار جگر پیوند کاری صحت کارڈ پلس کے تحت مفت نہیں ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فتنہ الخوارج دین کے دشمن، پولیس ٹریننگ سینٹر حملے کے دوران امام مسجد شہید
علی امین گنڈاپور کا تحریری استعفیٰ گورنر ہاؤس کو موصول
مستعفی وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف عدم اعتماد کا معاملہ موخر
جامشورو پولیس سے مقابلے میں ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت ہوگئی، 2 کا تعلق پنجاب سے نکلا
کراچی: 9 ماہ 10 روز میں ٹریفک حادثات میں 665 افراد جاں بحق، 10 ہزار سے زائد زخمی
ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں، وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر