
مہنگے موبائل سے پریشان افراد کیلئے خوشخبری آگئی
رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران پاکستان میں مختلف ملکوں سے 85 کروڑ 60 لاکھ ڈالر سے زائد مالیت کے موبائل فون درآمد کئے گئے ہیں۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ (جولائی تا نومبر) کے دوران 85 کروڑ 67 لاکھ ڈالرز سے زائد مالیت کے موبائل فونز درآمد کئے گئے، جب کہ گزشتہ سال اسی مدت میں 72 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز مالیت کے موبائل فونز درآمد کئے گئے تھے۔ اس طرح رواں برس موبائل فونز کی درآمدات میں 18 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: ایک موبائل فون کیلئے دوسرے موبائل کا چارجر کتنا خطرناک ہے، جانیے
موبائل فون کی ماہانہ درآمدات کے حوالے سے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال صرف نومبر کے مہینے میں 21 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سے زائد مالیت کے موبائل فون درآمد کئے گئے، جب کہ گزشتہ سال نومبر میں 14 کروڑ 97 لاکھ ڈالرز کے موبائل فون منگوائے گئے تھے، اس طرح رواں سال نومبر کے مہینے میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 42 فیصد سے زائد مالیت کے موبائل فون منگوائے گئے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: موٹر سائیکل موبائل فون کو کیسے اور کتنا نقصان پہنچاتی ہے؟
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران ٹیلی کام شعبے سے متعلقہ اشیا کی مجموعی درآمدات کا حجم ایک ارب 13 کروڑ ڈالرز سے زائد رہا جبب کہ گزشتہ برس اسی دورانیے میں اس کا حجم 89 کروڑ 65 لاکھ ڈالرز سے زائد تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News