Advertisement
Advertisement
Advertisement

الیکشن کمیشن ای وی ایم کی خصوصیات کے بارے میں فیصلہ کرے، شبلی فراز

Now Reading:

الیکشن کمیشن ای وی ایم کی خصوصیات کے بارے میں فیصلہ کرے، شبلی فراز

شبلی فراز نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ای وی ایم کی خصوصیات کے بارے میں فیصلہ کرے۔

آئندہ عام انتخابات میں آئی ووٹنگ اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے حوالے سے حکومتی کوارڈینیشن کمیٹی کے سربراہ وفاقی وزیر شبلی فراز کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات ہوئی۔

 ملاقات میں انتخابی ترمیمی بل 2021 پر عملدرآمد سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ای وی ایم، سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹنگ کے حق پر بھی گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر شبلی فراز نے پائلٹ ٹیسٹنگ کے لیے الیکٹرانک ووٹنگ مشینز کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی۔

 ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن کو بھرپور معاونت کی ہدایت کی ہے۔

Advertisement

وفاقی وزیر شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ انتخابات میں جدت کا راستہ اختیار کریں، الیکشن کمیشن ای وی ایم کی خصوصیات کے بارے میں فیصلہ کرے۔

ملاقات میں الیکشن کمیشن حکام نے کہا کہ رواں ماہ الیکشن کمیشن کی 3 کمیٹیاں اپنی رپورٹس جمع کرادینگی جبکہ کمیٹیوں کی رپورٹس کی روشنی میں ای وی ایم بنانے والی کمپنیوں سے پروپوزل طلب کیے جائیں گے۔

ملاقات میں الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ اور بلوچستان بھی موجود تھے۔

یاد رہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت کی طرف سے پیش کیا گیا الیکٹرانک ووٹنگ مشین بل اپوزیشن کی شدید مخالفت اور ہنگامہ آرائی کے باوجود منظورکرلیا گیا۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی وفاقی حکومت اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا بل منظورکرانےمیں کامیاب ہوئی۔

گزشتہ چند ماہ سے صدرعارف علوی، وزیراعظم عمران خان، وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری، وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگرحکومتی رہنما اس ٹینالوجی کے لیے کوشاں تھے کہ آئندہ الیکشن ہرصورت میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے کروائے جائیں گے تاکہ انتخابی دھاندلی کا حل نکالا جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر