صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم آگیسٹن نے کہا ہے کہ پرانتھا کمار کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اعجاز عالم کے ہمراہ وفد نے سری لنکن سفیر سے ملاقات کی، وفد میں نیشنل کونسل آف انٹرفیٹھ پیس اینڈ ہارمنی کے رہنماء شامل تھے۔
صوبائی وزیر اعجاز عالم آگیسٹن کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم آپ کے غم میں برابر کی شریک ہے، سانحہ سیالکوٹ پر اظہارِ افسوس اور مذمت کرتے ہیں، پرانتھا کمار کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
اعجاز عالم نے کہا کہ سانحے میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، ایسے لوگ کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں، پاکستانی ہیرو ملک عدنان کے انسانیت دوست اقدام کو ہر سطح پر سراہا گیا۔
صوبائی وزیر اعجاز عالم آگیسٹن نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے پاکستانی ہیرو ملک عدنان تمغہ شجاعت سے نوازا، پنجاب حکومت نے انسانی حقوق کے ایوارڈ سے نوازا۔
سری لنکن سفیر موہن وجیو کرما نے وفد کی آمد پر شکریہ ادا کیا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کو اپنی فیملی کی طرح سمجھتے ہیں، ان کے پیار اور محبت نے ہمارے دل جیت لئے ہیں۔
موہن وجیو کرما کا مزید کہنا تھا کہ دعا گو ہیں کہ مستقبل میں ایسا کوئی المناک واقعہ رونما نہ ہو۔
واضح رہے کہ وفد میں پروفیسر محمود غزنوی، جاوید ولیم، حافظ کاظم رضا اور مولانا شکیل الرحمان ناصر، پادری امجد نیامت، پروفیسر مسعود احمد حافظ سمیع اللہ ، پروفیسر کلیان سنگھ اور پنڈت راکیش چاند شامل تھے۔
یاد رہے کہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں ایک انتہائی افسوس ناک واقع پیش آیا تھا جہاں توہین مذہب اور گستاخی پر نجی فیکٹری راجکو انڈسٹری کے جنرل مینیجر کو مشتعل ہجوم نے تشدد کر کے قتل کر دیا تھا جس کے بعد اس کی لاش کو آگ لگا دی گئی تھی۔
مظاہرین نے تشدد کرتے وقت لبیک لبیک کے نعرے لگائے تھے جبکہ مشتعل افراد نے فیکٹری کا بھی گراؤ کر لیا اور وزیر آباد روڈ ٹریفک کے لئے بند کر دیا تھا۔
سیالکوٹ پولیس کا واقعے کے حوالے سے کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے شہری کی شناخت پریا نتھا کمارا کے نام سے ہوئی ہے۔ یہ سیالکوٹ کے وزیر آباد روڈ پر واقع ایک نجی فیکڑی میں بحثیت ایکسپورٹ مینیجر کے خدمات انجام دے رہے تھے۔
اسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ ان کے پاس ایک انتہائی بری طرح جلی ہوئی لاش لائی گئی ہے جو پوری طرح راکھ بن چکی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
