
اسرائیل اپنے شہریوں کو کورونا ویکسینیشن کی 4 خوراکیں لگانے والا دنیا کا پہلا ملک بننے کی تیاری کررہا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اومیکرون کے خدشات کے پیش نظر اسرائیل کی حکومت شہریوں کو کوویڈ 19 ویکسین کی چوتھی خوراک لگانے پر غور کررہی ہے۔ اگر ایسا ہوا تو اسرائیل دنیا کا پہلا ملک ہوگا جو اپنے شہریوں کو ویکسین کی 4 خوراکیں لگائے گا۔
مزید پڑھیے: امریکا اور کینیڈا اسرائیل کی ریڈ لسٹ میں شامل
اسرائیلی حکومت چوتھی خوراک لگانے کا فیصلہ ملک میں وبائی امراض کے ماہرین کی تجویز پر کررہی ہے، طبی ماہرین نے ملک کے 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد اور ہیلتھ ورکرز کو اومیکرون سے بچانے کے لیے چوتھے بوسٹر کی سفارش کی ہے۔
اسرائیل کے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے بھی اس تجویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے حکام کو اس حوالے سے تیاریاں کرنے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔
مزید پڑھیے: امریکا میں تیزی سے پھیلتا اومیکرون
واضح رہے کہ اسرائیل میں گزشتہ روز اومیکرون سے متاثرہ پہلے مریض کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے، اسرائیلی وزارت صحت کے حکام نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت اومیکرون کے 340 مصدقہ کیس موجود ہیں۔
ملک میں اومیکرون کے پھیلاؤ کو مد نظر رکھتے ہوئے اسرائیل نے چند روز قبل برطانیہ پر سفری پابندیاں لگائی ہیں جب کہ امریکا اور کینیڈا کو ریڈ لسٹ میں شامل کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News