 
                                                                              چین میں سوشل میڈیا صارفین نے مرسڈیز کے اشتہار میں ماڈل کی آنکھیں چھوٹی دکھانے پر احتجاج کردیا ہے۔
ریاستی اخبار گلوبل ٹائمز کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کلپ میں غیر ملکی کمپنی کی جانب سے ایشیائی خدوخال کو غلط طریقے سے بیان کیا گیا۔ مشہور زمانہ جرمن کار ساز ادارے مرسیڈیز بینز نے شہریوں کے سخت احتجاج کے بعد اپنی اشتہاری ویڈیو ہٹا دی ہے۔
یہ اشتہاری ویڈیو رواں ہفتے ہی مرسیڈیز بینز کے آفیشل ویبو( چینی سوشل میڈیا) اکاؤنٹ سے پوسٹ کی گئی تھی تاہم چینی عوام کی جانب سے سخت تنقید کے بعد اسے کچھ دیر بعد ہی ہٹا دیا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق اس ویڈیو میں خاتون ماڈل کو میک اپ کے ذریعے بھدا ایشیائی خدوخال دینے کی کوشش کی گئی، ماڈل کی آںکھوں کو میک اپ سے مزید چھوٹا دکھایا گیا۔ اس اشتہار کے ذریعے مغرب نے چین کے بارے میں اپنی گھسی پٹی سوچ کو فروغ دینے کی کوشش کی۔
اس اشتہار کے ناقدین کا کہنا ہے کہ ماڈل کو ایشیائی دکھانے کے لیے انتہائی بھدا میک اپ کیا گیا، جو بہت ہی بد صورت اور ناگوار نکلا۔۔ نہ صرف یہ بلکہ خاتون ماڈل کی آںکھوں کو چھوٹا کرکے بالوں کی چٹیا بھی بنائی گئی جس طرح عموما انیسویں صدی میں چینی خواتین باندھتی تھی۔ اور اس تصویر پر مشرقی ایشیائی کا لیبل بھی مغربی برتری کوظاہر کرتا ہے۔
https://www.dailymail.co.uk/video/china/video-2578725/Video-Mercedes-Benz-receives-backlash-Chinese-models-eye-makeup.html
سوشل میڈیا صارفین کا اس بارے میں کہنا ہے کہ چینی حدود میں ہم مغرب کو اپنی جمالیات کی شکل تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔
اشتہاری مہم پر احتجاج کے بعد مرسیڈیز کی جانب سے ابھی تک اس بارے میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 