Advertisement
Advertisement
Advertisement

نوجوان نے متحرک آتش فشاں کے اندر پرواز کرکے ریکارڈ قائم کردیا

Now Reading:

نوجوان نے متحرک آتش فشاں کے اندر پرواز کرکے ریکارڈ قائم کردیا

دنیا بھر  میں بہت سے لوگ خود کو خطروں کا کھلاڑی کہتے ہیں۔ لیکن چلی کے 36 سالہ پائلٹ نے متحرک آتش فشاں کے اندر پرواز کرکے سب کو دانتوں تلے انگلیاں دبانے پر مجبور کردیا ہے۔ 

مہم جوئی ایک ایسا نشہ ہے جو اگر کسی کو لگ جائے تو تاحیات اس کا پیچھا نہیں چھوڑتا، اسی مہم جوئی کے چکر میں کچھ لوگوں سردیوں میں دنیا کی بلند و بالا چوٹیوں کو سر کرنے نکل جاتے ہیں تو کچھ لوگ ہزاروں فٹ بلندی سے چھلانگ لگا دیتے ہیں۔ اسی طرح ایڈوینچر کے شوقین کچھ لوگ زیر آب جا کر شارک مچھلیوں کو عکس بندکرتے نظرآتے ہیں۔

جنوبی امریکا کے ملک چلی کے سابق جنگی پائلٹ سیباستیان الوریز کی بات کی جائے تو غالبا انہوں نے جو مہم جوئی کی ہے اس کسی مثال انسانی تاریخ میں نہیں ملتی۔

الویریز کو منفرد مہم جوئی کرنے کے شوق نے انہیں متحرک آتش فشاں کے اندر پرواز کرنے پر مائل کیا اور یہ کارنامہ انہوں نے نہ کسی جہاز اور نہ ہی کسی ہیلی کاپٹر میں سرانجام دیا۔ یہ خطرناک کام انہوں نے محض ونگ سوٹ پہن کر سر انجام دیا۔

Advertisement

 36 سالہ الویریز نے اس مقصد کے لیے چلی کے سب سے متحرک اور خطرناک آتش فشاں Villarrica   کا انتخاب کیا۔ جسے اس کی ہلاکت خیزی کی وجہ سے ڈیول ہاؤس ( شیطان کا گھر) کے نام سے بھی جانا جاتاہے۔

 انسانی تاریخ کے اس انوکھے کام کو سر انجام دینے کے لیے الویریز نے ونگ سوٹ پہن کر ہیلی کاپٹر سے 3500 میٹر اونچائی سے چھلانگ لگائی، جس کا مقصد ونگ سوٹ کو 280 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے زائد لےجانا تھا۔ چھللانگ لگانے کے بعد انہوں نے آتش فشاں کے 200 میٹر ( 656 فٹ ) چوڑے دہانے کے اوپر پرواز کی۔

اس کارنامے کو سر انجام دینے کے بعد سیباستیان کا کہنا ہے کہ یہ میری زندگی کا سب سے خطرناک پرواز تھی، کیوں کہ تمام تر عوامل کے باوجود یہ ایک متحرک جوالا مکھی ہے۔ اتنی اونچائی پر سرد ہواؤں کے علاوہ دوسری بہت سی چیزیں ایسی تھی جن کا مجھے خیال رکھنا تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس خطرناک کام کو سر انجام دینے کےلیے میں نے ’ فلیرنگ‘ تیکنک استعمال کی جس میں عمودی رفتار کے ساتھ ونگ سوٹ کو کھول کراسے  افقی رفتار میں تبدیل کیا اس کے ساتھ ساتھ رفتار، فاصلے اور ہوا کے دباؤ کاحساب کرنے کے لیے پیچیدہ حساب کتاب بھی کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ آتش فشاں کے اندر پرواز کے لیے ایک سال سے پریکٹس کر رہے تھے اور اس عرصےمیں انہوں نے تقریبا 500 چھلانگ لگائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر