
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی اور ڈکٹیٹروں نے ملک کا ہر شعبہ برباد کیا۔
جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسٹیبلشمنٹ حکومت اپنے تابعداروں اور اپوزیشن اپنے فرمانبرداروں کی بناتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانیانِ پاکستان نے یہ ملک کرپٹ اشرافیہ کے لیے نہیں بنایا جب کہ تحریک انصاف دعوے کرتی ہے کہ اس نے (ن) لیگ کا گند صاف کیا۔
سراج الحق نے کہا کہ (ن) لیگ تباہی کی ذمہ داری پیپلز پارٹی پر جب کہ پی پی مشرف کو موردِ الزام ٹھہراتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ تینوں بڑی پارٹیوں اور ڈکٹیٹروں نے ملک کا ہر شعبہ برباد کیا۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکمرانوں نے ساڑھے تین برسوں میں معیشت تباہ کی۔
سراج الحق نے کہا کہ ملک کی نظریاتی اساس پر حملے ہو رہے ہیں، جنوبی پنجاب میں غربت ناچ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے کسان قطاروں میں کھڑے ہو کر کھاد خرید رہے ہیں، یکسوں کی بھرمار نے لوگوں کی زندگی کو اجیرن بنا دیا۔
سراج الحق نے کہا کہ حکومت کا بس چلے تو سورج کی روشنی پر بھی ٹیکس لگا دے، ہمیں سودی نظام سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ قوم امریکا کے ایجنٹوں کو مسترد کر کے اسلام کا نام لینے والوں کو آگے لائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News