وزیر برائے اقتصادی امور عمر ایوب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔ پیٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز مارجن میں اضافے کی سمری منظور کر لی گئی۔ جس کے بعد پیٹرول پر ڈیلرز مارجن 99 اور ڈیزل پر 83 پیسے فی لیٹر ہوگا۔
وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی سبسڈی پر سیلز ٹیکس لگانے کی تجویز پر فیصلہ موخر اور احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں مستحقین کو شامل کرنے کی منظوری دے دی۔
عمر ایوب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں نو نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں وزیر اعظم ریلیف پیکیج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر پانچ اشیاء پر سبسڈی 31 دسمبر تک جاری رکھنے پر فیصلہ موخر کر دیا گیا۔
اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز مارجن میں اضافے کی سمری منظور کرتے ہوئے پیٹرول پر ڈیلرز مارجن 99 اور ڈیزل پر 83 پیسے فی لیٹر کردیا گیا۔ جس کے بعد پیٹرول پر ڈیلرز مارجن 3.91 سے بڑھ کر 4.90 روپے فی لیٹر اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن 3.30 سے بڑھ کر 4.13 روپے فی لیٹر ہوگیا۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں ورلڈ فوڈ پروگرام کی جانب سے 1 لاکھ 75 ہزار میٹرک ٹن گندم خریداری کی سمری پر وفاقی وزیر عمر ایوب کو فیصلے کا اختیار دے دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں مستحقین کو شامل کرنے کی منظوری جبکہ یلوے ملازمین کے واجبات اور مالی پیکیج کے لیے گرانٹ جاری کرنے اور وزارت قانون کی سمری پر بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی سبسڈی پر سیلز ٹیکس لگانے پر تجویز پرفیصلہ موخر کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News