Advertisement
Advertisement
Advertisement

غیر یقینی صورتحال میں ہمیں اپنی استعداد بڑھانی ہوگی، سربراہ پاک فضائیہ

Now Reading:

غیر یقینی صورتحال میں ہمیں اپنی استعداد بڑھانی ہوگی، سربراہ پاک فضائیہ
ظہیر احمد سدھو

سربراہ پاک فضائیہ نے قائداعظم محمد علی جناح کے یومِ ولادت اور کرسمس کے موقع پر پیغام جاری کیا ہے۔

ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے بابائے قوم محمد علی جناح کو اپنے پیغام میں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بابائے قوم ایک باکمال ذہنی استعداد، منصفانہ نقطۂ نظر، مضبوط کردار اور دلکش شخصیت کے حامل عظیم رہنما تھے۔

سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ قائداعظم اعلیٰ بصیرت کے مالک اور دور اندیش انسان تھے۔ انھوں نے اپنے زریں اصولوں اتحاد، ایمان اوریقینِ محکم سے مسلمانان پاک و ہند کو متحد کیا اورایک الگ وطن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابرسدھو نے کہا کہ پاکستان ائیر فورس کے لئے قائد کے تصور “سیکنڈ ٹو نن” کےعین مطابق موجودہ دنیا کی غیر یقینی صورتحال میں ہمیں اپنی استعداد بڑھانی ہوگی۔

اپنے پیغام میں سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ محنت، جانفشانی اورغیرمتزلزل حوصلے سے پاک فضائیہ کے جوان اپنی فضائیہ کوعظمت اوربرتری کی نئی رفعتوں سے ہمکنار کر سکتے ہیں۔ مجھے فخر ہے کہ پاک فضائیہ ایک شاندار تاریخ کی حامل اور ہمیشہ قوم کی توقعات پر پوری اتری ہے۔

Advertisement

ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ کرسمس کے تہوار کے موقع پر مسیحی برادری کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ پاکستان اور پاکستان ائیر فورس کے لئے مسیحی برادری کی خدمات قابلِ ستائش اور باعثِ فخر ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر