
کاراباؤ فٹ بال لیگ کے سیمی فائنلز کی لائن مکمل ہو گئی ہے، لیورپول بمقابلہ آرسنل اور چیلسی کا ٹاٹینہم کلب سے مقابلہ ہو گا۔
لیگ کے دونوں سیمی فائنلز کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جو 3 جنوری 2022 کو ہوں گے۔
لیگ انتظامیہ کے مطابق فائنل 27 فروری کو ویمبلے فٹ بال گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔
کاراباؤ لیگ میں 8 مرتبہ فاتح رہنے والی لیور پول کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لئے اعصاب شکن مقابلے میں جیت حاصل کرنا پڑی۔
وہ ریڈز کے ساتھ ہونے والے کوارٹر فائنل میں ایک وقت میں 1 کے مقابلے میں تین گول کے خسارے میں تھی، لیکن پھر میچ کا اختتام 3-3 پر ہوا۔
لیور پول نے ریڈز کو پینلٹی ککس میں 4-5 سے شکست دی،
آرسنل نے سنڈرلینڈ کے خلاف کوارٹر فائنل باآسانی 1-5 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔
گزشتہ ماہ 20 نومبر کو لیور پول اور آرسنل کے پریمئیر لیگ کے میچ کے دوران کافی سخت تناؤ رہا تھا، خاص طور دونوں ٹیموں کے مینجر کے مابین تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا تھا۔
ٹاٹینہم فٹ بال کلب نے اس سے قبل 2008 کے فائنل میں چیلسی کو 1-2 سے شکست دیکر یہ ٹرافی اپنے نام کی تھی۔.
چیلسی نے کوارٹر فائنل میں برینٹ فورڈ کو 0-2 سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News