Advertisement
Advertisement
Advertisement

بوسٹر ویکسین کیلئے گائیڈ لائنز جاری

Now Reading:

بوسٹر ویکسین کیلئے گائیڈ لائنز جاری

این سی او سی نے بوسٹر ویکسین کے لیے عبوری گائیڈ لائنز جاری کردیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ عبوری گائیڈ لائنز کے مطابق کورونا ویکسین مہم میں ترجیح غیر ویکسین شدہ افراد ہیں، مخصوص عمر کے افراد کے لیے بوسٹر ویکسین کی ضرورت کو مدنظر رکھا گیا ہے۔

 گائیڈ لائنز کے مطابق غیر ویکسین شدہ تمام اہل افراد کو ویکسین لگائی جائے گی، 50 سال سے زائد عمر کے افراد اور ہیلتھ کیئر ورکرز کو بوسٹر ویکسین لگائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:  کورونا کے نئے ویرینٹ کے داخلے کو روکنا ناممکن ہے، اسدعمر

 بوسٹر شاٹ پہلی ویکسی نیشن کی تکمیل کے 6 ماہ بعد اور کورونا سے صحتیابی کے 28 دن بعد لگے گا۔

Advertisement

این سی او سی  کے مطابق بوسٹر ویکسین کے شاٹ سائنوفارم، سائنو ویک، فائزر اور موڈرنا ویکسین کے لگائے جائیں گے، بوسٹر ویکسین کی خوراک پہلے سے لگی ویکسین یا پہلی ویکسین سے مختلف بھی ہوسکتی ہے۔

این سی او سی کے مطابق بوسٹر لگانے کے لیے تعین انسداد کورونا ویکسین کی دستیابی پر بھی منحصر ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں کورونا کیسزمیں کمی آرہی ہے، کورونا کا نیا ویرینٹ دنیا بھرمیں تیزی سے پھیل رہا ہے،جوکہ انتہائی خطرناک ہے۔

سربراہ این سی اوسی نے کہاکہ ویکسی نیشن سےنئے ویرینٹ کا خطرہ کم ہوجائےگا، ویکسی نیشن سے کورونا کےنئے ویرینٹ سےبچ سکتے ہیں، ایک ڈوزلگوانےوالےآج ہی دوسری ڈوزلگوائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر