
بلوچستان میں پاک ایران سرحد پر سیکیورٹی فورسز کی پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق دہشت گردوں نے بلوچستان میں عبدوئی سیکٹرمیں پاک ایران سرحد چوکی پرحملہ کیا، حملے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے لانس نائیک ظہیر احمد شہید ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے لانس نائیک ظہیر کا تعلق نوشکی سے ہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کو شدید نقصان پہنچا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News