Advertisement
Advertisement
Advertisement

کوریا نے جاپان کو شکست دیکر ایشین چیمپینز ٹرافی کا چھٹا ایڈیشن جیت لیا

Now Reading:

کوریا نے جاپان کو شکست دیکر ایشین چیمپینز ٹرافی کا چھٹا ایڈیشن جیت لیا

ایشین ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام بنگلہ دیش ڈھاکہ میں کھیلی جانے والی ایشین چیمپئنز ٹرافی کے اختتامی روز کوریا اور بھارت نے فتوحات حاصل کیں۔

تفصیلات کے مطابق  ایونٹ کے تیسری / چوتھی پوزیشن میچ میں انڈیا نے پاکستان کو ایک سنسنی خیز اور اعصاب شکن مقابلے کے بعد بعد 3 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کر کر ایونٹ میں کانسی کا تمغہ حاصل کرلیا ۔

میچ کا آغاز تیز رفتار کھیل سے ہوا ، روایتی حریفوں نے کانسی کے تمغے کی دوڑ کے اس میچ میں ایک دوسرے کو آڑے ہاتھوں لیا انڈیا کو کھیل کے دوسرے منٹ میں یکے بعد دیگرے چار پینلٹی کارنر ملے جس میں چوتھے پینلٹی کارنر پر انڈیا کے فل بیک ہرمن پریت سنگھ نے تیز رفتار ڈریگ فلک کے ذریعے گول سکور کرکے اپنے ملک کو برتری دلائی۔

 کھیل کے 10ویں منٹ میں پاکستان کی جانب سے افراز نے فیلڈ گول کے ذریعے گول اسکور کر کےانڈیا کی اس برتری کا خاتمہ کردیا اور سکور1-1 گول سے برابر ہو گیا ۔

پاکستان کی جانب سے کھیل کے 33 ویں منٹ میں کھلاڑی رانا وحید نے نے پینلٹی کارنر پر گول اسکورکر کے پاکستان کو ایک گول کی برتری دلادی۔

Advertisement

 انڈیا کی جانب سے ان کے کھلاڑی سُومت نےکھیل کے 45ویں منٹ میں فیلڈ گول کر کے اس برتری کا خاتمہ کیا اور سکور 2-2 گول سے برابر ہوگیا۔

 انڈیا کے کھلاڑی کمار وورون نے پینلٹی کارنر پر گول کر کے اپنی ٹیم کو ایک بار پھر برتری دلادی ۔

انڈیا کی جانب سے آکاش دیپ سنگھ نے پینلٹی کارنر پرگول کر کے اس برتری کو مستحکم کیا اورا سکور2-4 ہو گیا ۔

پاکستان کی جانب سے جوابی حملے پر کھلاڑی عبداللہ کے بہترین پاس پر سٹرائیکر احمد ندیم نے گول کر کے ایک گول کے خسارے کو کم کر دیا،میچ کے اختتام تک اسکور 3-4 گول رہا۔

ایشین چیمپینز ٹرافی کا فائنل کوریا اور جاپان کے مابین کھیلا گیا جوکہ مقررہ وقت تک 3-3 گول سے برابر رہا ۔

 میچ کے اختتام پر پینلٹی شوٹ آؤٹس مرحلہ میں کوریا نے جاپان کو شکست دیکر ایشین چیمپینز ٹرافی کا چھٹا ایڈیشن اپنے نام کرلیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر