Advertisement
Advertisement
Advertisement

او آئی سی کانفرنس کی وجہ سے عوام کو تکلیف کا سامنا ہے جس پر معذرت کرتے ہیں، شیخ رشید

Now Reading:

او آئی سی کانفرنس کی وجہ سے عوام کو تکلیف کا سامنا ہے جس پر معذرت کرتے ہیں، شیخ رشید
شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ او آئی سی کانفرنس کی وجہ سے عوام کو تکلیف کا سامنا ہے جس پر معذرت کرتے ہیں۔

ڈی ایچ کیو اسپتال راولپنڈی کے دورے کے دوران شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی کانفرنس کے بعد نئی پلاننگ کریں گے، کوشش ہے جرائم کا خاتمہ ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ او آئی سی کانفرنس 40 سال بعد پاکستان میں ہو رہی ہے، او آئی سی ایک اہم ایشو پر ہو رہی ہے، پیر تک اسلام آباد میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، عوام سے معذرت ہے کہ ان کو او آئی سی کانفرنس کی وجہ سے تکلیف کا سامنا رہا۔

اسپتال کے دورے کے دوران شیخ رشید پولیس مقابلے کے دوران زخمی ہونے والے اہلکاروں کی عیادت بھی کی، انہوں نے کہا کہ گزشتہ  رات کارروائی میں 2 ڈاکو ہلاک جبکہ 3 پولیس اہلکار زخمی ہوئے، اسلام آباد راولپنڈی پولیس کا جوائنٹ میکانزم بنا رہے ہیں، پولیس کو اخلاقی حمایت کی ضرورت ہے،جو اہلکار زخمی ہوئے ہیں ان کو ایوارڑ سے نوازا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر