Advertisement
Advertisement
Advertisement

‘نواز شریف نے کفن باندھ لیا’

Now Reading:

‘نواز شریف نے کفن باندھ لیا’

ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہےکہ نواز شریف نے کفن باندھ لیا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹرشہباز گل نے  سابق وزیراعظم کی واطن واپسی سے متعلق خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک طنزیہ ٹوئٹ جاری کی ہے۔

Advertisement

وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا ہےکہ نواز شریف پہلے والا نواز شریف نہیں انقلابی بن چکا ہے، آپ اسے باہر بھیجیں گے وہ نہیں جائے گا۔

ڈاکٹر شہباز گل کا مزید کہنا ہےکہ حواری بولیں گے واہ واہ واہ زبردست ووٹ کو عزت دو واہ میاں صاحب۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ کے اختتام میں لکھا کہ ’کی زندگی اے ایناں دی‘۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں نواز شریف کے ویزے کی توسیع ریجیکٹ ہو چکی ہے

گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ نواز شریف سیاسی وجہ سے نہیں بلکہ بے دخل ہو کر وطن واپس آرہے ہیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی سزائیں معاف ہونی ہیں تو جیلیں کھول دیں۔

معاون خصوصی نے کہاکہ نواز شریف اعلیٰ عدالت میں لکھ کر دے چکے ہیں کہ قطری شہزادے ہمارے اے ٹی ایم ہیں، سوشہ چھوڑا جارہا ہے کہ نواز شریف کی ڈیل ہوگئی ہے اور وہ وطن واپس آ رہے ہیں۔

شہباز گل نے بتایا کہ نواز شریف کا بنیادی طور پر ویزا کینسل ہو گیا اب وہ اپیل پر ہیں، نواز شریف سے ڈر ہوتا تو ہم انہیں ویزا ایشو کرتے، ہم چاہتے ہیں کہ نواز شریف واپس آئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ منجن بیچنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ نواز شریف سیاسی وجہ سے نہیں بلکہ بے دخل ہو کر وطن واپس آرہے ہیں، یہ بے دخل ہو کر پاکستان پہنچیں گے تو سیدھا جیل جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر