عثمان بزدار نے کہا ہے کہ حکومت قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائی کرے گی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سیالکوٹ کی فیکٹری میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔
انہوں نے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کی ، واقعہ کی اعلیٰ سطح کی انکوائری کا حکم دیا اور کہا کہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔
عثمان بزدار نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے ، کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے ، حکومت قانون شکن عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
