بھارتی گلوکارہ شلملی کھولگڑے نے مسلمان دوست سے شادی کر لی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرحان شیخ ساؤنڈ انجنیئر ہیں اور دونوں 22 نومبر کو شادی کے بندھن میں بندھے۔ تاہم گلوکارہ نے اپنی شادی کی خبر اور تصاویر گزشتہ روز سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

گلوکارہ شلملی کھولگڑے نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تصاویر شیئر کی ہیں۔
گلوکارہ شلملی بھارتی پلے بیک گلوکارہ ہیں جو کہ زیادہ تر ہندی زبان میں گانے گاتی ہیں تاہم انہوں نے دیگر زبانوں جیسے مراٹھی، بنگالی ، تیلگو اور تمل میں بھی گانے ریکارڈ کروائے ہیں۔

تاہم انسٹاگرام پر شئیر کی جانے والی تصویر کی کیپشن میں گلوکارہ نے 22 نومبر کے دن کو اپنی زندگی کا سب سے خوبصورت دن قرار دیا ۔
شلملی کھولگڑے نے بتایا کہ ان کی بالکل ویسی ہی شادی ہوئی ہے جیسی انہوں نے امید کی تھی۔

گلوکارہ شلملی اور فرحان شیخ نے چند قریبی عزیزوں اور دوستوں کی موجودگی میں چھوٹی سی تقریب میں شادی کی۔
حیرت کی بات یہ ہے کہ دونوں کی شادی ہندو اور مسلم دونوں رسوم ورواج کے مطابق ہوئی اور ان کی شادی میں ہندو رسوم کے ساتھ ساتھ نکاح بھی ہوا۔
واضح رہے کہ شلملی نے بتایا کہ ہم اپنی شادی میں ہندو اور مسلم رسمیں چاہتے تھے ، فرحان کے بہنوئی عبداللہ عثمان نے دعا پڑھی، نکاح کا انگریزی میں ترجمہ کیا اور پھر سورۃ الفاتحہ پڑھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
