Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی والوں کیلئے خوشخبری، گرین لائن بس سروس کا آغاز ہوگیا

Now Reading:

کراچی والوں کیلئے خوشخبری، گرین لائن بس سروس کا آغاز ہوگیا

کراچی والوں کیلئے گرین لائن بس سروس کا آغاز آج سے ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی گرین لائن بس ابتدائی طور پر محدود آپریشن کے ساتھ صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک چلائی جائے گی۔

ترجمان سندھ انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی کے مطابق گرین لائن کی 80 میں سے 25 بسیں چلیں گی۔

اس کے علاوہ 10 جنوری 2022 سے گرین لائن بس مکمل طور پر چلے گی اور کرایہ 20 سے 50 روپے کے درمیان ہوگا۔

واضح رہے کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کی بدحالی پر 2015 میں مرتب کی جانے والی ایک تحقیق کی بنیاد پر فروری 2016 میں سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا تھا جسے 2017 کے اختتام تک مکمل ہونا تھا۔

Advertisement

منصوبہ کی ابتدائی لاگت کا تخمینہ 16 ارب 85 کروڑ روپے لگایا گیا تھا تاہم سندھ حکومت کی تجویز پر اس منصوبے کے روٹ میں مزید 10 کلو میٹر کا اضافہ کیا گیا جس سے لاگت 24 ارب روپے تک بڑھ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے گرین لائن بس منصوبے کا افتتاح کردیا

دو روز قبل ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے کہا تھا کہ مریم اورنگزیب صاحبہ نے 2014 میں اس منصوبے کو شروع کرنے اور افتتاح کرنے کا دعویٰ کر دیا، 2018 میں ن لیگی حکومت جانے کے وقت یہاں صرف ایک دیوار تھی اور ایک گیٹ لگا ہوا تھا۔

حسان خاور کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم کا ویژن ہے کہ تمام بند اور تاخیر کا شکار منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے، وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اس جگہ کو اسپیشل ٹیکنالوجی زون قرار دیکر کام کا آغاز کروایا۔

 ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے مزید کہا تھا کہ ن لیگ کم از کم یہ سوچے کہ اس منصوبے سے عوام بالخصوص لاہور کا بھلا ہو گیا، وزیرِ اعظم عمران خان اور سردار عثمان بزدار پنجاب کے لیے گیم چینجر منصوبوں کو آگے لا رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
حب ڈیم مکمل بھر گیا،قابل استعمال ذخیرہ 6 لاکھ 46 ہزار ایکڑفٹ ہوگیا
کراچی، کورنگی جانے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا
8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر