Advertisement
Advertisement
Advertisement

عاقب جاوید کا رمیز راجہ کو دو کام نہ کرنے کا مشورہ

Now Reading:

عاقب جاوید کا رمیز راجہ کو دو کام نہ کرنے کا مشورہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر اور 1992 ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کا حصہ رہے، عاقب جاوید نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا کو دو چیزیں چھوڑنے کےلیے تجویز دے دی۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں  گفتگو کے دوران عاقب جاوید نے کہا کہ خدارا چیئرمین پی سی بی اب دو چیزیں چھوڑ دیں، ایک 1992ء ورلڈ کپ اور دوسرا عمران خان کی قیادت کی مثال دینا۔

49 سالہ سابق کرکٹر نے مزید کہا کہ اب ہمیں آگے دیکھنا چاہیے، 1992 کا پانچواں ورلڈکپ اب ماضی کا قصہ بن چکا جبکہ عمران خان ایک بہترین کپتان تھے، اس میں کوئی شک نہیں، البتہ ہر کوئی ان جیسا نہیں لگ سکتا، نا بن سکتا ہے۔

عاقب جاوید نے یہ بھی استفسار کیا کہ عمران خان جیسی شخصیت اور قیادت کوئی دوسرا کیسے کر سکتا ہے؟

سابق فاسٹ بولر نے بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی اور سارو گنگولی کا نام لیتے ہوئے سوال کیا کہ وہ عمران خان جیسے کپتان کیسے بن سکتے ہیں؟ لہٰذا ہمیں اب اس طرح کی باتیں کرنا چھوڑ دینا چاہیے۔

Advertisement

عاقب جاویدنے کہا کہ بابر اعظم بورڈ کی سطح پر تبدیلی اور ٹیم مینجمنٹ بدلنے کے بعد بہتر فیصلے کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

عاقب جاوید نے کہا کہ درست رمیز حسن راجا کے چیلنجز ابھی ان کے منتظر ہیں، البتہ انھیں بورڈ کی سطح پر معاملات درست انداز میں چلا نے کے لئے عملی اقدامات کےساتھ ایسے فیصلے کرنے ہو ں گے، جو مثال بنیں۔

چیئر مین پی سی بی رمیز راجہ کی جانب سے ’ڈراپ ان پچز‘ کے آئیڈیا کی مخالفت کرتے ہو ئے عاقب جاوید بولے ایسی پچز ان اسٹیڈیمز میں نصب کی جا تی ہیں، جہاں ایک سے زیادہ کھیل منعقد ہوتے ہیں، پاکستان میں اس فارمولے کے متعلق ان کی بات سمجھ سے باہر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
17 سال بعد فیصل آباد میں کرکٹ کی واپسی؛ شاہین آفریدی جیت کے لیے پرعزم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر