Advertisement
Advertisement
Advertisement

تحریک انصاف کا ٹکٹ لینے والے عوام میں ہیلمٹ پہن کرجائیں، مریم نواز

Now Reading:

تحریک انصاف کا ٹکٹ لینے والے عوام میں ہیلمٹ پہن کرجائیں، مریم نواز
مریم نواز

مریم نواز کا کہنا ہے تحریک انصاف کا ٹکٹ لینے والےعوام میں ہیلمٹ پہن کر جائیں کیوں کہ لوگ غصے میں ہیں۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے باہر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازشریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف رسوائی کا نشان ہے۔ اب تحریک انصاف کا ٹکٹ لینے والا کوئی نہیں ہوگا۔

مریم نواز نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان مان لیں کہ اب ملک ان سے نہیں چل رہا۔ عمران خان کی کارکردگی ایسی ہے کہ اب کوئی ان کی حمایت نہیں کرے گا۔ موجود حکومت نے نااہلی کے انبار لگائے ہوئے ہیں۔ ملک کے کونے کونے سے جو فیصلے آئے ہیں اس کے بعد کوئی عزت والا شخص ہو تو وہ خدا حافظ کہہ کر چلا جائے۔

خیبر پختون خوا میں کامیابی پر مولانا فضل الرحمان کو مبارکباد دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ تحریک انصاف کے لوگ کے پی کے کو اپنا گڑھ کہتے تھے۔ کے پی کے میں پی ٹی آئی کو شرمناک شکست ہوئی۔ بی آرٹی جلتی زیادہ چلتی کم ہے۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنے بوجھ تلے خود دب گیا ہے۔ عمران خان کے پاس ابھی بھی موقع ہے کہ عوام کی جان چھوڑ دیں۔ پہلی حکومت ہے جسے ضمنی انتخابات میں ایک کے بعد ایک ہاری ہوئی۔ لاہور میں تحریک انصاف نے تیکنیکی طور پرفرار مانگا۔ یہ لوگ لاہور میں سامنا کرنے کے بھی قابل نہیں۔ بہانہ بنا کر ہی لاہور سے نکلنے میں عافیت سمجھی۔

Advertisement

نواز شریف کی وطن واپسی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ نوازشریف کل ہی واپس آجائیں۔ نوازشریف کی واپسی پر ہم سب بے چین ہیں۔ ہم سب نے اختیار نوازشریف کو دیا ہوا ہے۔ اگر شہباز شریف کا انتخاب ہوا تو بھی میرے لیے خوشی کی بات ہوگی۔ ہم سب شہباز شریف کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ شہبازشریف سے میرا باپ بیٹی کا رشتہ ہے۔

احتساب عدالت میں سماعت سے متعلق سوال پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج عدالت میں نیب نے التوا مانگا ہے۔ کہا گیا کہ پراسیکیوٹر کی طبیعت خراب ہے۔ مجھے یاد آرہا ہے جب نیب روزانہ کی سماعت کا کہا کرتا ہے آج ان کے پاس جواب نہیں تو نیب التوامانگ رہا ہے۔

انھوں نے مذید کہا کہ یہ افغانستان کے مسئلے پر کانفرنس ہوئی۔ افغانستان کے لوگوں کی مدد کرنے کیلئے پوری دنیا کو آنا پڑے گا۔ کشمیرہماری شہ رگ ہے۔

ایون فیلڈ ریفرنس کیس :

احتساب عدالت میں ایون فیلڈ ریفرنس سے متعلق کیس کی سماعت میں عدالت نے نیب کی جانب سے التوا کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت بغیر کارروائی اٹھارہ جنوری تک ملتوی

جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی۔ ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے سزا کیخلاف اپیل دائر کرکھی ہے۔

Advertisement

نیب پراسیکیوٹرنے آج سماعت بغیر کارروائی کےملتوی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے عدالت سے کہا کہ بخار ہے ڈاکٹر نے قرنطینہ کا مشورہ دیا ہے۔ بخارعلالت کے باعث سفر نہیں کر سکتا۔ اپیلوں پر سماعت آئندہ کی کسی بھی تاریخ تک ملتوی کی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر