 
                                                                              گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے 6 افراد انتقال کرگئے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے 3 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہزار 874 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 43 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، صوبے میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 80 ہزار 514 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق خیبر پختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ 28 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ 73 ہزار 919 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ صوبے میں ایک دن میں 8 ہزار 612 نئے ٹیسٹ کئے گئے، صوبے میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 712 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق پشاور میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 23 نئے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے، پشاور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 1 شخص جاں بحق ہوا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 