Advertisement
Advertisement
Advertisement

’عمر زادہ اور خدا دوست دونوں پیپلز پارٹی ملیر کے کارکنان تھے ‘

Now Reading:

’عمر زادہ اور خدا دوست دونوں پیپلز پارٹی ملیر کے کارکنان تھے ‘

آغا رفیع اللہ نے کہا ہے کہ عمر زادہ اور خدا دوست دونوں پیپلز پارٹی ملیر کے کارکنان تھے۔

پیپلز پارٹی کے ملیر سے ایم این اے و رہنما  آغا رفیع اللہ نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے دونوں قریبی ساتھیوں کو لینڈ گریبرز نے حملہ کرکے ٹارگٹ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملیر میں لینڈ گریبرز سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنا چاہتے تھے پیپلز پارٹی کارکنان نے انکو روکا تھا ، کے ڈی اے سمیت دیگر سرکاری محکموں نے بھی لینڈ گریبرز کے خلاف ایف آئی آر درج کرا رکھی ہے۔

پیپلز پارٹی کے ملیر سے ایم این اے و رہنما نے کہا کہ پولیس نے کارروائی نہیں کی تو اب میرے قریبی ساتھیوں کو ملزمان نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

آغا رفیع اللہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب، وزیر بلدیات ناصر شاہ اور وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے رابطہ کیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے ملزمان کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے قائد آباد میں مرغی خانہ اسٹاپ کے قریب فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا۔

   فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق  اور ایک زخمی ہوگیا جبکہ لاش اور زخمی شخص کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت خدا دوست ولد شاہ پرسان کے نام سے ہوئی۔

دوسری جانب زخمی ہو نے والے شخص کی شناخت عمر زادہ ولد صاحب زادہ کے نام سے ہوئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر