Advertisement
Advertisement
Advertisement

خبردار! رات دیر تک جاگنا اور بے وقت کھانا آپ کوکئی بیماریوں میں مبتلا کرسکتا ہے

Now Reading:

خبردار! رات دیر تک جاگنا اور بے وقت کھانا آپ کوکئی بیماریوں میں مبتلا کرسکتا ہے

میساچوسٹس: ایک تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ رات دیر تک جاگنےاوراس دوران کھانے کی عادات ذیابیطس اور موٹاپے کے خدشہ کو کئی گناہ بڑھا دیتی ہے۔

یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ رات آرام اور دن کام کے لئے بنایا گیا ہے اور یہی فطرت ہے۔

ماہرین کے مطابق جسم کے اندرایک قدرتی گھڑی موجود ہے جو سونے جاگنے اورروز مرہ کے دیگر معمولات کو طے کرتی ہے اگر اس گھڑی کے مخالف عمل کیا جائے تواس کے جسم پر انتہائی مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

رات دیر تک جاگنے، کھانے پینے کی عادات اور صحت کے درمیان تعلق کو دیکھنے کے لئے ایک تحقیق کی گئی جس کا مقصد یہ جاننا تھا کہ فطرت کے خلاف عمل کرنے پر انسانی صحت کس طرح متاثر ہوتی ہے۔

اس سلسلے میں بوسٹن میں قائم ہارڈورڈ میڈیکل اسکول کے محقق نے صحت مند نوجوان رضا کاروں کو پہلے دو گروپ میں تقسیم کیا، پھرایک گروپ کو دن میں کام کرنے اور اسی دوران کھانے پینے کوکہا گیا جبکہ دوسرے گروپ کو رات میں جاگنے اور کھانا کھانے کوکہا گیا۔

Advertisement

 دونوں گروپ کے رضا کاروں کا یہ عمل  14 دن تک جاری رہا، پھر دونوں گروپ میں شامل افراد کے خون کا معائنہ کیا گیا اوراس میں گلوکوز کی مقدار نوٹ کی گئی، حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ایسا گروپ جسے رات جاگنے اوراسی دوران کھانا کھانے کو کہا گیا تھا ان میں پہلے کے مقابلے میں خون میں گلوکوز کی سطح ساڑھے6 فیصد زائد نوٹ کی گئی۔ جبکہ دن میں کام کرنے اور کھانے پینے والے گروپ کے خون میں گلوکوز کی سطح نارمل رہی۔

 اس تحقیق کے نتائج سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ رات کو جاگ کر کام کرنے سے جسم کا میٹابولزم بری طرح متاثر ہوتا ہے جو امراض قلب اور بلڈ پریشرکا پیش خیمہ ثابت ہوسکتا ہے۔

اسی طرح جسم کی قدرتی گھڑی میں بگاڑ کی وجہ سے دل پرپڑنے والے مضر اثرات بھی نوٹ کئے گئے۔

اس تحقیق میں شامل ایک محقق پروفیسر فرینک اے جے ایل کا کہنا ہے کہ اس تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بے وقت کھانے سے خون میں چینی کی سطح بڑھ جاتی ہے لیکن ابھی اس کے لئے مزید تحقیق درکار ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر