Advertisement
Advertisement
Advertisement

بہاولپور عدالت نے ریپ کیس ملزمان کو سزائے موت سنا دی

Now Reading:

بہاولپور عدالت نے ریپ کیس ملزمان کو سزائے موت سنا دی

بہاولپور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے اہم گینگ ریپ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر ریپ کیس میں ملوث چاروں ملزمان کو سزائے موت کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان نے رواں سال ماہ جنوری میں دوران ڈکیتی حاصلپور کے علاقے میں مزمل بی بی نامی طالبہ کو گینگ ریپ کا نشانہ بنایا تھا، گینگ ریپ کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج ہوا تھا۔

بہاولپور پولیس کی اسپیشل ٹیم نے ملزمان کو 3 روز میں ٹریس کر کے گرفتار کرلیا تھا جس کے بعد چاروں ملزمان کو عدالت نے سزائے موت کا حکم سنا دیا۔

واضح رہے کہ سزائے موت پانے والے ملزمان میں نصیر احمد ، محمد وسیم، عمر حیات اور فقیر حسین شامل ہیں۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں خصوصاً پنجاب اور سندھ میں بچوں سے زیادتی کے واقعات گزرتے شب و روز کے ساتھ بڑھتے جارہے ہیں۔

Advertisement

قانون نافذ کرنے والے اور دیگر متعلقہ حکومتی ادارے اس گھناونے فعل کی روک تھام میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں۔

ایک طرف جہاں ملزمان کو اعلیٰ شخصیات کی سرپرستی حاصل ہوتی ہے تو دوسری جانب ان کے خلاف اسمبلیوں میں پیش کئے جانے والے سخت سزاوں کے بل کے خلاف ووٹ دئے جاتے ہیں جس کے باعث اس بد ترین جرم  میں ملوث افراد کو مزید ہمت ملتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی کتنی کمی؟
27 ویں آئینی ترمیم پر حکومت کی مشاورت تیز، منظوری میں جلد بازی نہ کرنے کا فیصلہ
کراچی میں ای چالان کا نفاذ؛ 8 روز کے دوران خلاف ورزیوں پر 25 کروڑ جرمانہ
یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر