بہاولپور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے اہم گینگ ریپ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر ریپ کیس میں ملوث چاروں ملزمان کو سزائے موت کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزمان نے رواں سال ماہ جنوری میں دوران ڈکیتی حاصلپور کے علاقے میں مزمل بی بی نامی طالبہ کو گینگ ریپ کا نشانہ بنایا تھا، گینگ ریپ کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج ہوا تھا۔
بہاولپور پولیس کی اسپیشل ٹیم نے ملزمان کو 3 روز میں ٹریس کر کے گرفتار کرلیا تھا جس کے بعد چاروں ملزمان کو عدالت نے سزائے موت کا حکم سنا دیا۔
واضح رہے کہ سزائے موت پانے والے ملزمان میں نصیر احمد ، محمد وسیم، عمر حیات اور فقیر حسین شامل ہیں۔
خیال رہے کہ ملک بھر میں خصوصاً پنجاب اور سندھ میں بچوں سے زیادتی کے واقعات گزرتے شب و روز کے ساتھ بڑھتے جارہے ہیں۔
قانون نافذ کرنے والے اور دیگر متعلقہ حکومتی ادارے اس گھناونے فعل کی روک تھام میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں۔
ایک طرف جہاں ملزمان کو اعلیٰ شخصیات کی سرپرستی حاصل ہوتی ہے تو دوسری جانب ان کے خلاف اسمبلیوں میں پیش کئے جانے والے سخت سزاوں کے بل کے خلاف ووٹ دئے جاتے ہیں جس کے باعث اس بد ترین جرم میں ملوث افراد کو مزید ہمت ملتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
