Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم ریلیف پیکیج؛ یوٹیلیٹی اسٹورز میں 5 اشیاء پر سبسڈی جاری رکھنے کا فیصلہ مؤخر

Now Reading:

وزیراعظم ریلیف پیکیج؛ یوٹیلیٹی اسٹورز میں 5 اشیاء پر سبسڈی جاری رکھنے کا فیصلہ مؤخر
یوٹیلٹی اسٹورز

یوٹیلیٹی اسٹورز کے کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم ریلیف پیکیج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر 5 اشیاء پر سبسڈی 31 دسمبر تک جاری رکھنے کا فیصلہ مؤخر کردیا۔

بول نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور عمر ایوب کی سربراہی میں کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم ریلیف پیکیج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر 5 اشیاء پر سبسڈی 31 دسمبر تک جاری رکھنے کا فیصلہ موخر کردیا، جب کہ احساس ایمرجینسی کیش پروگرام میں مستحقین کو شامل کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس کے دوران ورلڈ فوڈ پروگرام کی جانب سے ایک لاکھ 75 ہزار میٹرک ٹن گندم خریداری کی سمری پر وفاقی وزیر عمر ایوب کو فیصلے کا اختیار دے دیا گیا۔

کمیٹی نے ریلوے ملازمین کے واجبات اور مالی پیکیج کے لیے گرانٹ جاری کرنے اور وزارت قانون بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی سبسڈی پر سیلز ٹیکس لگانے پر تجویز پرفیصلہ مؤخر کردیا۔

واضح رہے کہ جنوری 2020 سے وزیراعظم پیکیج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے عوام کو 5 بنیادی اشیا چینی، آٹا، گھی، دالوں اور چاول پر سبسڈی دی جارہی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم
سونا آج بھی مہنگا؛ قیمتیں ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
شہریوں پر مہنگائی کے نئے بوجھ، اخبارات اور صحت کی سہولیات سب سے زیادہ مہنگی
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی؛ 100 انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار کی نئی تاریخی حد عبور کر گیا
ڈیجیٹل پاکستان کی جانب اہم قدم، حکومت کا نیشنل سپر ایپ لانچ کرنے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر