
پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ سائرہ یوسف اور اداکار شہریار منور کے حوالے سے سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔
حال ہی میں اداکارہ سائرہ یوسف اور اداکار شہریار منور نے ایک نجی پروگرام میں شرکت کی تھی۔
دوران پروگرام اداکار شہریار نے شو کے میزبان کی جانب سے کیے جانے والے سوال پر اداکارہ سائرہ کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔
اداکارہ سائرہ کی بے تحاشہ کی جانے والی تعریف پر شو کے میزبان نے مزاح انداز میں اداکار شہریار سے کہا کہ جب تم میرے پرانے شو میں آئے تھے تو پاکستانی اداکارہ مایا علی کے ساتھ تھے۔
بات جاری رکھتے ہوئے اداکار احسن خان نے کہا کہ شہریار پہلے تم مایا علی کی تعریفیں کر رہے تھے کیوں کے وہ سامنے تھی اب تمہارے سامنے اداکارہ سائرہ موجود ہیں تو تم اُس کی تعریف کر رہے ہو۔
میزبان احسن کی اس بات پر اداکار شہریار بہت پُر اعتماد انداز میں کہتے ہیں کہ نہیں میں نے جب بھی اداکارہ سائرہ کی تعریف کی تھی شو نکال کے دیکھ لیں، جس کے جواب میں اداکار احسن بھی شو نکال کے دیکھنے کے لیے ہاں کہہ دہتے ہیں۔
تاہم بول نائٹ میں 2019 میں ہونے والے شو میں اداکار شہریار کے ساتھ اداکارہ مایا علی ساتھ آئی تھی جس میں اداکارہ سائرہ یوسف کے حوالےسے کوئی بات نہیں ہوئی تھی۔
دوسری جانب حال میں نشر ہونے والے پروگرام میں میزبان احسن کی جانب دونوں فنکاروں سے مختلف سوالات کیے گئے تھے اور مختلف گیمز بھی کھیلے گئے۔
تاہم سوشل میڈیا صارفین اداکار شہریار اور اداکارہ سائرہ یوسف کو شوبز انڈسٹری کی نئی جوڑی قرار دے رہے ہیں لیکن اس میں کتنی حقیقت ہے فلحال کچھ نہیں کہا جا سکتا ہے۔
گزشتہ دنوں قبل اداکارہ و ماڈل سائرہ یوسف کا شہریار منور کے ساتھ بولڈ فوٹوشوٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوا تھا۔
سائرہ یوسف اور شہریار منور کے اس بولڈ فوٹو شوٹ کو صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
سوشل میڈیا صارفین کو ان دونوں کی تصاویر بالکل بھی اچھی نہیں لگیں اور انہوں نے سائرہ یوسف پر خاصی تنقید کے نشتر چلائے۔
اس فوٹوشوٹ نے سائرہ کے مداحوں کو مایوس کیا تھا اس ہی وجہ سے بہت سے لوگوں نے اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ سائرہ آپ سے یہ امید نہیں تھی۔
ایک صارف نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا تھا کہ کیا یہ اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے؟
یاد رہے کہ سوشل میڈیا سائٹس پر موجود مایا علی اور شہریار منور کے فین پیجز کے مطابق یہ خبریں گردش کر رہی تھی کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی اس جوڑی نے اپنی راہیں جدا کرلی ہیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ جوڑی کافی عرصے سے ایک ساتھ نظر نہیں آئی جبکہ علیحدگی کی خبروں سے قبل یہ جوڑی ہر ایونٹ میں ایک ساتھ خوشگوار موڈ میں دکھائی دیتی تھی۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
مایا علی اور شہریار منور کے بریک اپ کی خبریں سوشل میڈیا پر زیر گردش تھیں جبکہ اب اِن دونوں کی جانب سے ایک دوسرے کو سوشل میڈیا ایپلیکیشن انسٹاگرام پر اَن فالو کر کے اس خبر کی تصدیق کردی تھی۔
واضح رہے کہ شہر یار منور نے مایا علی سے تعلقات سے قبل اپنی والدہ کی پسند سے منگنی کی تھی لیکن بعد میں انہوں نے اس رشتے کو بھی ختم کر دیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News