Advertisement
Advertisement
Advertisement

یاداشت کو بہتر بنانا ہے تو یہ انوکھا طریقہ اپنائیں

Now Reading:

یاداشت کو بہتر بنانا ہے تو یہ انوکھا طریقہ اپنائیں

ہر انسان کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ اس کی یاداشت بہتر ہو وہ جو بھی پڑھے اور سنے اسے یاد رہے لیکن اکثر ایسا نہیں ہوتا، ایسے تمام افراد جو اپنی یاداشت کو بہتر بنانا چاہتے ہیں اس ایک آسان طریقے کو اپنا کر اسے ممکن بنا سکتے ہیں۔

امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق کے شواہد یہ بتاتے ہیں کہ یاداشت بہتر بنانے کے لئے گہری سانسیں لینا اپنا معمول بنالیں اس طرح آپ کی یاداشت ہر گزرتے دن کے ساتھ بہتر ہوتی جائے گی۔

نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے زیر انتظام کی جانے والی اس تحقیق میں یہ بتایا گیا ہے کہ گہری سانس لینا جسم پر حیرت انگیز اثرات مرتب کرتا ہے صرف ایک دفعہ ہی ناک کے ذریعے گہری سانس  لینے سے دماغ توانا اور یاداشت بہتر ہونے لگتی ہے۔

تحقیق کرنے والے شرکاء کا کہنا ہے کہ سانس لینے کے دوران دماغ کے مختلف حصوں جن میں ایمی گدالا اور ہیپوکمپس پر مختلف جادوئی اثرات مرتب ہوتے ہیں، سانس لینے پر دماغی حصوں کے عصبی خلیے متحرک ہو جاتے ہیں۔

تحقیق کے دوران رضاکاروں پر کیے گئے تجربات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ گہری سانس لینے کو عادت بناتے ہیں تو ان کے لئے چیزوں کو یاد رکھنا قدرے آسان ہوجاتا ہے۔

Advertisement

محقیقن کا اس ضمن میں مزید کہناتھا کہ یہ عادت یاداشت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ تاہم بہت تیز رفتاری سے سانس لینا ذہن پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے اور جسم پرسکون نہیں رہتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر