
اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طہٰ کا کہنا ہے کہ افغانستان کی صورت حال پر او آئی سی کا اجلاس کامیاب ہونا خوش آئند ہے۔
اسلام آباد میں وزیر مملکت علی محمد خان اور فرخ حبیب کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے حسین ابراہیم طہٰ نے کہا کہ افغانستان کی صورت حال پر او آئی سی کا اجلاس کامیاب ہونا خوش آئند ہے، اس اجلاس کے نتیجے میں خطے بالخصوص افغانستان میں انسانی صورت حال میں بہتری آئے گی۔
متعلقہ خبر: افغانستان کی امداد کے لیے مالیاتی تعاون ٹرسٹ کی منظوری
ابراہیم طہٰ نے کہا کہ او آئی سی میں فیصلہ ہوا کہ افغانستان کے لئے نمائندہ خصوصی تعینات کیا جائے، او آئی سی نے طارق بکیت کو افغانستان کیلئے نمائندہ خصوصی منتخب کیا، افغانستان کے لئے مقرر کئے گئے نمائندہ خصوصی نے طالبان سے رابطہ کیا ہے۔
متعلقہ خبر: افغانستان کے لیے او آئی سی کا نمائندہ خصوصی مقرر کرنے پر اتفاق
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں افغانستان کے انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا اجلاس ہوا تھا جس میں ٹرسٹ فنڈ کے قیام پر اتفاق کیا گیا ہے۔
او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں سعودی عرب نے افغانستان کے لیے ایک ارب ریال کی امداد کا اعلان کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News