Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت میں نوڈلز بنانے والی فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے 6 افراد ہلاک

Now Reading:

بھارت میں نوڈلز بنانے والی فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے 6 افراد ہلاک

بھارت میں نوڈلز بنانے والی فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے 6 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے ضلع مظفر پور میں نوڈلز بنانے والی بین الاقوامی کمپنی کی فیکٹری کا بوائلر دھماکے سے پھٹ گیا۔

دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز کئی کلو میٹر دور تک سنی گئی۔ دھماکے سے ملحقہ فیکٹریوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، تاہم وہاں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں۔

مزید پڑھیے: بھارتی پنجاب کی عدالت میں دھماکا

حادثے میں 4 افراد موقع پر ہی ہلاک جب کہ 14 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اور لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں مزید 2 افراد کی موت ہوگئی۔

Advertisement

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔ جس کو دیکھتے ہوئے ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھیے: بھارت میں تاجر کے گھر سے 150 کروڑ روپے برآمد

ایس ایس پی مظفر پور جیانت کانت کا کہنا ہے کہ واقعے کے نتیجے میں پوری فیکٹری تباہ ہوگئی ہے۔

واقعے کی وجوہات جاننے کے لئے ریسکیو آپریشن کے ساتھ شواہد بھی اکٹھے کئے جارہے ہپں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
روس پر پابندیاں: صدر ٹرمپ نے نیٹو ممالک کیلئے شرط رکھ دی
اسرائیل اور بھارت کی فنڈنگ پر لندن میں اسلام مخالف ریلی
رائفل پر کنندہ الفاظ نے چارلی کِرک کے قتل کیس کو پراسرار بنادیا
نیٹو چیف کا روسی میزائل ٹیکنالوجی پر خدشات کا اظہار ، ٹرمپ نے نئی پابندیوں کا عندیہ دیدیا
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر