Advertisement
Advertisement
Advertisement

‘عمران صاحب نےبھی مان لیا سیلیکٹرز کی سیلیکشن اچھی نہیں تھی’

Now Reading:

‘عمران صاحب نےبھی مان لیا سیلیکٹرز کی سیلیکشن اچھی نہیں تھی’
مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ عمران صاحب آپ نے بھی مان لیا کہ آپ سمیت سیلیکٹرز کی سیلیکشن اچھی نہیں تھی۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے سوشل میڈیا پر جاری اپنی ٹوئٹ میں کہاکہ جب ووٹ اور اُمیدوار چوری کے ہوں، نعرے  وعدے جھوٹے ہوں، لوٹ مار کا بازار گرم ہو،  کارکردگی صفر ہو ، عوام بے روزگاری ہوں ،مہنگائی اور غربت ہو، تو یہ ہی حال ہوتا ہے جو خیبرپختونخوا میں عمران مافیا کا ہوا۔

Advertisement

ترجمان مسلم لیگ  نے کہاکہ اب ہر الیکشن کا نتیجہ آپ کو آپ کے جانے کی خبر دے گا، معاملہ آپ کے امیدواروں کے سیلیکشن کا نہیں ۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہاکہ عمران صاحب کنوئیں کا گندا پانی چند ڈول نکالنے سے پاک نہیں ہو جاتا۔

واضح رہےکہ وزیراعظم کا کہنا ہےکہ غلط امیدواروں کا انتخاب بلدیاتی الیکشن میں شکست کی وجہ بنا۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنی ٹوئٹ میں شکست تسلیم کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی نے کے پی کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں غلطیاں کیں اور قیمت چکا دی۔

Advertisement

انہوں نے کہاکہ غلط امیدواروں کا انتخاب ایک بڑا سبب تھا، اب سے میں خود ذاتی طور پر پی ٹی آئی اور پورے پاکستان میں ایل جی الیکشن کی حکمت عملی کی نگرانی کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے کے پی کے بلدیاتی انتخابات میں شکست تسلیم کرلی

Advertisement

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ کے اختتام پر پرامید انداز میں کہاکہ انشاء اللہ پی ٹی آئی مضبوط ہو کر سامنے آئے گی۔

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر