مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ ہم گزشتہ41 سال سے حالت جنگ میں ہیں۔
وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ پیغام پاکستان واضح ہے ، کوئی قانون ہاتھ میں نہیں لےسکتا۔
انہوں نے کہا کہ کوئی مذہب کی توہین کرتا ہےتو اسے سزا دینا ریاست کی ذمہ داری ہے ، غلطیوں سے سیکھ کراپنی اصلاح کرنا ہی اللہ کے بندے ہونے کی دلیل ہے۔
مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ ہم گزشتہ41 سال سے حالت جنگ میں ہیں ، پوری دنیا کے علمائےکرام پیغام پاکستان پر متفق ہیں۔
وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان کو مدینہ کی طرز کی ریاست بننا تھا، پیغام پاکستان پر ملک کے اہم ترین مفتیان کے دستخط موجود ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
