جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بیٹسمین کوئنٹن ڈی کوک نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
کرکٹ کی عالمی خبروں کی ایک معتبر ویب سائٹ کے مطابق کوئنٹن ڈی کوک اپنی فیملی کو زیادہ وقت دینا چاہتے ہیں ان کے گھر میں ننھے مہمان کی آمد بھی متوقع ہے۔
جنوبی افریقن وکٹ کیپر انڈیا کے خلاف جاری ہوم سیریز کے دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میچ میں گھریلو مصروفیات کے باعث چھٹی پر تھے۔
انہوں نے جنوبی افریقہ کے لئے وائٹ بال کرکٹ جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا ہے۔
جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کو ایک مراسلے میں وکٹ کیپر ڈی کوک نے کہا کہ میں نے اس فیصلے کے لئے بہت وقت لیا اور اپنے مستقبل کو بھی سامنے رکھا۔

ڈی کوک کے مطابق اس وقت میرے زیادہ تر وقت کی ضرورت میری بیوی ساشا اور آنے والے نئے مہمان کو ہے ، اور یہ وقت میں کسی اور کو نہیں دینا چاہتا۔
میری فیملی ہی میرا سب کچھ ہے اور میں اپنی زندگی کے نئے باب کو کھونا نہیں چاہتا۔
مجھے ٹیسٹ کرکٹ سے بے پناہ عشق ہے اور مجھے اپنے ملک کی نمائندگی پر فخر ہے اور میں نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر میں بہت سے اتار چڑھاؤ دیکھے، لیکن ہر لمحے سے لطف اندوز ہوا ۔
کوئنٹن ڈی کوک نے کہا کہ زندگی میں آپ سب کچھ خرید سکتے ہو مگر وقت کی خریداری اس کے اپنے وقت پر ہی ہوتی ہے۔
جو لوگ وقت پر وقت کی خریداری کرتے ہیں وہ زندگی میں کبھی ناکام نہیں ہوتے۔
ڈی کوک نے جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ ، تمام کھلاڑیوں اور ٹیم اسٹاف میمبران کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کوک نے 2021 کی ابتداء جنوبی افریقہ ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے عارضی کپتان کے طور پر کی تھی۔
ڈی کوک کی قیادت میں جنوبی افریقہ نے چار ٹیسٹ میچ سری لنکا اور پاکستان کے خلاف کھیلے۔
سری لنکا کے خلاف جنوبی افریقہ نے 0-2 سے کامیابی سمیٹی تھی جبکہ پاکستان کے خلاف اسی مارجن سے شکست ہوئی تھی ، ان کی کامیابی کا تناست 50 فی صد ہے۔
کوئنٹن ڈی کوک نے 2014 میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا اور اپنے کیرئیر میں 54 ٹیسٹ میچز میں حصہ لیا۔
ڈی کوک نے بطور بیٹسمین جنوبی افریقہ کے لئے 54 ٹیسٹ میچز کھیلے اور 3300 رنز بنائے ، جن میں 6 سنچریاں بھی شامل ہیں۔
ڈی کوک نے وکٹ کے عقب میں 240 کھلاڑیوں کا شکار کیا جس میں 221 کیچز اور 11 اسٹمپس شامل ہیں ، جبکہ انہوں نے ایک رن آؤٹ بھی کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
