Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہم ہی الیکشن جیتیں گے،قمرالزمان کائرہ

Now Reading:

ہم ہی الیکشن جیتیں گے،قمرالزمان کائرہ
قمر زمان کائرہ

قمرالزمان کائرہ کا کہنا ہےکہ پیپلزپارٹی نے محنت کی ہے، انشااللہ ہم الیکشن جیتیں گے۔

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قمرالزمان کائرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ الیکشن پنجاب میں پیپلزپارٹی کا ریوائیول ہے،افسوس ہے تحریک انصاف نے الیکشن سے فرار اختیار کیا، اگر وہ ہوتے تو انہیں پتہ چلتا کہ جب عوام کو دکھ دیتے ہیں تو پھر عوام کیسے دکھ دیتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم خدمت کرتے ہیں اور اس خدمت کا ووٹ لیتے ہیں ،اس ملک کے حکمران کسی کو آزادانہ رائے کا حق نہیں دینا چاہتے، پیپلزپارٹی کو پچھلے پچاس سال سے اداروں، سیٹھوں اور ملائیت نے ختم کرنے کی کوشش کی۔

قمرالزمان کائرہ نے کہاکہ پیپلزپارٹی آج بھی یہاں موجود ہے، یہ لوگ اب حکومت میں ہیں اب مطالبہ نہیں کام کرنے کا وقت ہے۔

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما  نے مزید کہا کہ سانحہ سیالکوٹ ایک افسوسناک واقعہ ہے ان کو برداشت پیدا کرنی ہو گی جب ان میں برداشت نہیں تو پھر ایسے رویے جنم لیتے ہیں۔

Advertisement

واضح رہےکہ لاہور کے حلقے این اے 133 میں ضمنی الیکشن کا آغاز ہو گیا ہے۔

 پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے شروع ہوا جوکہ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہےگی۔

حلقے میں 254 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جن میں سے 34 حساس اور 21 کو حساس ترین قرار دیا گیا ہے۔

 حلقے این اے 133 میں مجموعی طور پر 11 امیدوار میدان میں ہیں، ن لیگ کی شائستہ پرویز اور پیپلز پارٹی کے اسلم گل میں کڑا مقابلہ متوقع ہے۔

ن لیگ کے پرویز ملک کے انتقال سے خالی  نشست پر ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے نامزد امیدوارجمشید اقبال چیمہ اورمسرت چیمہ کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر پہلے ہی مقابلے سے باہر ہو چکے ہیں۔

حلقے میں چار لاکھ  چالیس ہزار سے زائد ووٹرزحق رائے دہی رکھتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
حب ڈیم مکمل بھر گیا،قابل استعمال ذخیرہ 6 لاکھ 46 ہزار ایکڑفٹ ہوگیا
کراچی، کورنگی جانے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا
8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر