ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان نے کہا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہیکل سنیچر و چور 10 گینگز کے 25 پیشہ ور ملزمان سمیت 130 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملزمان سے 3 کروڑ 43 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 29 گاڑیاں، 534 موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں، ملزمان گن پوائنٹ پر شہریوں کو ان کی سواری سے محروم کر دیتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ملزمان گھروں، پلازوں اور پارکنگ اسٹینڈز کے باہر کھڑی گاڑیوں کو ماسٹر چابیوں کے ذریعے کھول کر فرار ہو جاتے تھے، ملزمان کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں وہیکل چھیننے اور چوری کے 560 مقدمات درج ہیں۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان کا کہنا تھا کہ تمام ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ اور عرصہ دراز سے لاہور کے مختلف علاقوں میں وہیکل چوری کی وارداتیں کرتے تھے، شہریوں کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
واضح رہے کہ اس موقع پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن، ایس پی سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
