
واٹس ایپ کی حریف ایپلی کیشن سگنل نے گروپ کال فیچر میں زبردست تبدیلی کردی ہے۔
سگنل کی آفیشل ٹوئٹ میں کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ ’سگنل اب 40 افراد کی گروپ کالز کو سپورٹ کر رہا ہے، جس کے لیے بڑے پیمانے پر اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ گروپ کالز کے لیے ہمیں کچھ نئی انجینئرنگ کی ضرورت تھی‘
Signal now supports 40 person group calls. Building large end-to-end encrypted group calls required some new engineering. Learn how we did it here: https://t.co/i27rRqkI4l
— Signal (@signalapp) December 15, 2021
سگنل نے اپنی بلاگ پوسٹ میں بھی لکھا ہے کہ اب سے قبل ہمارے پلیٹ فارم پر زیادہ سے زیادہ 5 افرد گروپ کالز کر سکتے تھے، لیکن اب ہم اپنے پلیٹ فارم پر بیک وقت 40 افراد کو ویڈیو کال کرنے کی سہولت فراہم کرنے کے اہل ہو چکے ہیں۔
کمپنی نے مزید انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ گروپ کالز کو ممکن بنانے کے لیے ہم نے ایک سال قبل ’سلیکٹو فارورڈنگ یونٹس‘ کا استعمال کرنا شروع کیا۔ اس طریقہ کار میں گروپ میں شامل ہر فرد اپنا میڈیا( ٹیکسٹ، تصاویر، ویڈیو، آڈیو ) سرور کو بھیجتا ہے۔ سرور اس میڈیا کو بنا دیکھے بنا ترمیم کے گروپ میں شامل دوسرے لوگوں تک منتقل کردیتا ہے۔ یہ سسٹم اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ مطابقت کے ساتھ بیک وقت متعدد افراد کے ساتھ کام کرتا ہے۔
اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کیا ہے؟
اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن دو طرفہ کمیونیکیشن کا ایسا نظام ہے جہاں ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ کرنے والے افراد ہی اس پیغام کو دیکھ، سن اور پڑھ سکتے ہیں۔
مثال کے طور پر آپ کا ڈیٹا ایک تالے (لاک) کے ساتھ محفوظ ہے اور پیغام وصول کرنے والے فرد کے پاس ہی اس پیغام کو پڑھنے کی خصوصی چابی ( کی) ہے، لہذا مذکورہ فرد/افراد کے علاوہ کوئی دوسرا اس پیغا م کو نہیں پڑھ سکتا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News