Advertisement
Advertisement
Advertisement

مردان بلدیاتی انتخاب: ناکامی پر حکومتی اور اپوزیشن امیدوار سیخ پا، تو جیتا کون؟

Now Reading:

مردان بلدیاتی انتخاب: ناکامی پر حکومتی اور اپوزیشن امیدوار سیخ پا، تو جیتا کون؟

مردان میں حکومتی اُمیدوار سمیت اپوزیشن و آزاد امیدواروں کے اتحاد نے بلدیاتی الیکشن کو مسترد کرتے ہوئے الیکش کمیشن سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

مردان پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس میں جمیعت علماء اسلام کے میئر اُمیدوار امانت شاہ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ منظم طریقے سے ہمارے ساتھ دھاندلی کی گئی۔

اس موقع پر پی ٹی آئی امیدوار لخکر خان، پیپلز پارٹی کے اسد کشمیری، آزاد اُمیدوار ظاہر شاہ بھی موجود تھے۔

Advertisement

مشترکہ پریس کانفرنس میں امیدواروں نے کہا  کہ مردان انتظامیہ و انتحابی عملہ میٸر تحصیل مردان کے نتاٸج تبدیل کرنے میں ملوث ہے، ہمیں بھاری ووٹ ملے تاہم مردان انتظامیہ و انتحابی عملے کی ملی بھگت سے راتوں رات نتاٸج تبدیل کرکے رات تین بجے تک ہم سے چار ہزار لیڈ پر پیچھے رہنے والے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار کو جتوایا گیا جو سراسر ناانصافی پر مبنی اور جمہوریت پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اپنا موقف ثابت کرنے کے مکمل ثبوت موجود ہیں، مردان انتظامیہ و انتحابی عملے سمیت دیگر جمہوریت دشمن قوتیں مل کر شفاف جمہوریت کا راستہ روک رہی ہیں، جس کے خلاف ہم عدالتوں سے رجوع کرنے کے علاوہ بھرپور احتجاج کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس جعلی ووٹوں و فارم 17 اور 18 میں کی جانے والی دھاندلی کے پکے ثبوت ہیں۔

پی ٹی آئی کے لخکر خان نے کہا کہ ہماری فتح کو شکست میں بدلنے کی ہر کوشش کے خلاف سخت مزاحمت کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کہ ہم خود ساختہ رزلٹ مسترد کرتے ہیں اور اگر ہمیں دیوار سے لگانے کی کوشش کی گٸی تو مردان انتظامیہ کے خلاف احتجاجی تحریک چلائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر