بڑھتا ہوا تجارتی خسارہ حکومت کے لئے بڑا چیلنگ بن گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے تجارتی اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں، تجارتی خسارہ 20 ارب 59 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا، ہے۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں تجارتی خسارہ 20 ارب 59 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گیا، گذشتہ برس کے اسی عرصہ کے مقابلے تجارتی خسارہ 111.74 فیصد بڑھاہے۔
رپورٹ کے مطابق جولائی سے نومبر برآمدات 12 ارب 34 کروڑ ڈالرز رہیں،اسی دوران درآمدات کا حجم 32 ارب 93 کروڑ ڈالرز رہا۔
ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پانچ ماہ میں گذشتہ برس کے مقابلے برآمدات میں 26.68 فیصد اضافہ ہوا، جولائی سے نومبر تک گذشتہ برس کے مقابلے میں درآمدات 69.17 فیصد بڑھیں۔
ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق نومبر 2021 میں برآمدات 2 ارب 88 کروڑ ڈالرز رہیں،نومبر 2021 میں 7 ارب 84 کروڑ ڈالرز کی درآمدات کی گئیں جبکہ نومبر 2021 میں تجارتی خسارہ 4 ارب 96 کروڑ ڈالرز رہا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
